شکست
مجاہدانہ حرارت رہی نہ صوفی ميں
بہانہ بے عملی کا بنی شراب الست
فقيہ شہر بھی رہبانيت پہ ہے مجبور
کہ معرکے ہيں شريعت کے جنگ دست بدست
گريز کشمکش زندگی سے، مردوں کی
اگر شکست نہيں ہے تو اور کيا ہے شکست
---------------------------
رياض منزل (دولت کدہ سرراس مسعود) بھوپال ميں لکھے گئے
مجاہدانہ حرارت رہی نہ صوفی ميں
بہانہ بے عملی کا بنی شراب الست
فقيہ شہر بھی رہبانيت پہ ہے مجبور
کہ معرکے ہيں شريعت کے جنگ دست بدست
گريز کشمکش زندگی سے، مردوں کی
اگر شکست نہيں ہے تو اور کيا ہے شکست
---------------------------
رياض منزل (دولت کدہ سرراس مسعود) بھوپال ميں لکھے گئے
No comments:
Post a Comment