Nazreen Se

Tags

ناظرين سے



جب تک نہ زندگی کے حقائق پہ ہو نظر
تيرا زجاج ہو نہ سکے گا حريف سنگ


يہ زور دست و ضربت کاری کا ہے مقام
ميدان جنگ ميں نہ طلب کر نوائے چنگ


خون دل و جگر سے ہے سرمايہ حيات
فطرت ، لہو ترنگ ہے غافل! نہ ، جل ترنگ


EmoticonEmoticon