Mita Dia Mere Saqi Ne....


مٹا ديا مرے ساقی نے عالم من و تو


مٹا ديا مرے ساقی نے عالم من و تو
پلا کے مجھ کو مے لا الہ الا ھو'
نہ مے ،نہ شعر ، نہ ساقی ، نہ شور چنگ و رباب
سکوت کوہ و لب جوے و لالہ خود رو
گدائے مے کدہ کی شان بے نيازی ديکھ
پہنچ کے چشمہ حيواں پہ توڑتا ہے سبو
مرا سبوچہ غنيمت ہے اس زمانے ميں
کہ خانقاہ ميں خالی ہيں صوفيوں کے کدو
ميں نو نياز ہوں ، مجھ سے حجاب ہی اولی
کہ دل سے بڑھ کے ہے ميری نگاہ بے قابو
اگرچہ بحر کی موجوں ميں ہے مقام اس کا
صفائے پاکی طينت سے ہے گہر کا وضو
جميل تر ہيں گل و لالہ فيض سے اس کے
نگاہ شاعر رنگيں نوا ميں ہے جادو


EmoticonEmoticon