Dr. Allama Muhammad Iqbal is the national poet of Pakistan. He was born on 9th November, 1877. This blog is about the life and poetry of Allama Iqbal. This Blog has the poerty of Iqbal in Urdu, Roman Urdu and English translation.

Tuesday 1 November 2011

Abar

ابر


اٹھی پھر آج وہ پورب سے کالی کالی گھٹا
سياہ پوش ہوا پھر پہاڑ سربن کا
نہاں ہوا جو رخ مہر زير دامن ابر
ہوائے سرد بھی آئی سوار توسن ابر
گرج کا شور نہيں ہے ، خموش ہے يہ گھٹا
عجيب مے کدئہ بے خروش ہے يہ گھٹا
چمن ميں حکم نشاط مدام لائی ہے
قبائے گل ميں گہر ٹانکنے کو آئی ہے
جو پھول مہر کی گرمی سے سو چلے تھے ، اٹھے
زميں کی گود ميں جو پڑ کے سو رہے تھے ، اٹھے
ہوا کے زور سے ابھرا، بڑھا، اڑا بادل
اٹھی وہ اور گھٹا، لو! برس پڑا بادل

عجيب خيمہ ہے کہسار کے نہالوں کا
يہيں قيام ہو وادی ميں پھرنے والوں کا

1 comment:

Post a Comment