Dr. Allama Muhammad Iqbal is the national poet of Pakistan. He was born on 9th November, 1877. This blog is about the life and poetry of Allama Iqbal. This Blog has the poerty of Iqbal in Urdu, Roman Urdu and English translation.

Monday 1 October 2012

Haspaania

ہسپانيہ


ہسپانيہ کی سرزمين لکھے گئے
واپس آتے ہوئے


ہسپانيہ تو خون مسلماں کا اميں ہے
مانند حرم پاک ہے تو ميری نظر ميں
پوشيدہ تری خاک ميں سجدوں کے نشاں ہيں
خاموش اذانيں ہيں تری باد سحر ميں
روشن تھيں ستاروں کی طرح ان کی سنانيں
خيمے تھے کبھی جن کے ترے کوہ و کمر ميں
پھر تيرے حسينوں کو ضرورت ہے حنا کی؟
باقی ہے ابھی رنگ مرے خون جگر ميں
کيونکر خس و خاشاک سے دب جائے مسلماں
مانا ، وہ تب و تاب نہيں اس کے شرر ميں
غرناطہ بھی ديکھا مری آنکھوں نے و ليکن
تسکين مسافر نہ سفر ميں نہ حضر ميں
ديکھا بھی دکھايا بھی ، سنايا بھی سنا بھی
ہے دل کی تسلی نہ نظر ميں ، نہ خبر ميں

No comments:

Post a Comment