Tarbiat

Tags

تربيت


زندگي کچھ اور شے ہے ، علم ہے کچھ اور شے
زندگي سوز جگر ہے ، علم ہے سوز دماغ
علم ميں دولت بھي ہے ، قدرت بھي ہے ، لذت بھي ہے
ايک مشکل ہے کہ ہاتھ آتا نہيں اپنا سراغ
اہل دانش عام ہيں ، کم ياب ہيں اہل نظر
کيا تعجب ہے کہ خالي رہ گيا تيرا اياغ
شيخ مکتب کے طريقوں سے کشاد دل کہاں
کس طرح کبريت سے روشن ہو بجلي کا چراغ


EmoticonEmoticon