Shair e Ajam

Tags

شعر عجم



ہے شعر عجم گرچہ طرب ناک و دل آويز
اس شعر سے ہوتي نہيں شمشير خودي تيز
افسردہ اگر اس کي نوا سے ہو گلستاں
بہتر ہے کہ خاموش رہے مرغ سحر خيز
وہ ضرب اگر کوہ شکن بھي ہو تو کيا ہے
جس سے متزلزل نہ ہوئي دولت پرويز

اقبال يہ ہے خارہ تراشي کا زمانہ
'از ہر چہ بآئينہ نمايند بہ پرہيز


EmoticonEmoticon