La Deeni O La Teeni..

Tags

لا ديني و لاطيني ، کس پيچ ميں الجھا تو



لا ديني و لاطيني ، کس پيچ ميں الجھا تو
دارو ہے ضعيفوں کا 'لاغالب الا ھو'
صياد معاني کو يورپ سے ہے نوميدي
دلکش ہے فضا ، ليکن بے نافہ تمام آہو
بے اشک سحر گاہي تقويم خودي مشکل
يہ لالہ پيکاني خوشتر ہے کنار جو
صياد ہے کافر کا ، نخچير ہے مومن کا
يہ دير کہن يعني بتخانہ رنگ و بو

اے شيخ ، اميروں کو مسجد سے نکلوا دے
ہے ان کي نمازوں سے محراب ترش ابرو


EmoticonEmoticon