پريشاں ہوکے ميری خاک آخر دل نہ بن جائے
پريشاں ہوکے ميری خاک آخر دل نہ بن جائے
جو مشکل اب ہے يارب پھر وہی مشکل نہ بن جائے
نہ کر ديں مجھ کو مجبور نوا فردوس ميں حوريں
مرا سوز دروں پھر گرمی محفل نہ بن جائے
کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی ياد آتی ہے راہی کو
کھٹک سی ہے ، جو سينے ميں ، غم منزل نہ بن جائے
بنايا عشق نے دريائے ناپيدا کراں مجھ کو
يہ ميری خود نگہداری مرا ساحل نہ بن جائے
کہيں اس عالم بے رنگ و بو ميں بھی طلب ميری
وہی افسانہ دنبالہ محمل نہ بن جائے
عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہيں
کہ يہ ٹوٹا ہوا تارا مہ کامل نہ بن جائے

No comments:
Post a Comment