Mairaaj

Tags

معراج



دے ولولہ شوق جسے لذت پرواز
کر سکتا ہے وہ ذرہ مہ و مہر کو تاراج

مشکل نہيں ياران چمن ! معرکہ باز
پر سوز اگر ہو نفس سينہ دراج

ناوک ہے مسلماں ، ہدف اس کا ہے ثريا
ہے سر سرا پردہ جاں نکتہ معراج

تو معنی و النجم ، نہ سمجھا تو عجب کيا
ہے تيرا مد و جزر ابھی چاند کا محتاج


EmoticonEmoticon