Agar Kaj Ro Hain Anjum......

اگر کج رو ہيں انجم ، آسماں تيرا ہے يا ميرا

اگر کج رو ہيں انجم ، آسماں تيرا ہے يا ميرا
مجھے فکر جہاں کيوں ہو ، جہاں تيرا ہے يا ميرا؟
اگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے لامکاں خالی
خطا کس کی ہے يا رب! لامکاں تيرا ہے يا ميرا؟
اسے صبح ازل انکار کی جرات ہوئی کيونکر
مجھے معلوم کيا ، وہ راز داں تيرا ہے يا ميرا؟
محمد بھی ترا ، جبريل بھی ، قرآن بھی تيرا
مگر يہ حرف شيريں ترجماں تيرا ہے يا ميرا؟
اسی کوکب کی تابانی سے ہے تيرا جہاں روشن
زوال آدم خاکی زياں تيرا ہے يا ميرا؟

ترے شيشے ميں مے باقی نہيں ہے
بتا ، کيا تو مرا ساقی نہيں ہے
سمندر سے ملے پياسے کو شبنم
بخيلی ہے يہ رزاقی نہيں ہے

1 comments so far


EmoticonEmoticon