Shayer


شاعر


قوم گويا جسم ہے ، افراد ہيں اعضائے قوم
منزل صنعت کے رہ پيما ہيں دست و پائے قوم
محفل نظم حکومت ، چہرۂ زيبائے قوم
شاعر رنگيں نوا ہے ديدہ بينائے قوم
مبتلائے درد کوئی عضو ہو روتی ہے آنکھ
کس قدر ہمدرد سارے جسم کی ہوتی ہے آنکھ


EmoticonEmoticon