الہام اور آزادی
ہو بندہ آزاد اگر صاحب الہام
ہے اس کی نگاہ فکروعمل کے لیے مہمیز
اس کے نفس گرم کی تاثیر ہے ایسی
ھو جاتی ہے خاک چمنستان شرر آمیز
شاہیں کی ادا ھوتی ہے بلبل میں نمودار
کس درجہ بدل جاتے ہیں مرغان سحر خیز
اس مرد خود آگاہ خدامست کی صحبت
دیتی ہے گداوں کو شکوہ جم و پرویز
محکوم کہ الہام سے اللہ بچاے
غارت گراقوام ہے وہ صورت چنگیز
ہو بندہ آزاد اگر صاحب الہام
ہے اس کی نگاہ فکروعمل کے لیے مہمیز
اس کے نفس گرم کی تاثیر ہے ایسی
ھو جاتی ہے خاک چمنستان شرر آمیز
شاہیں کی ادا ھوتی ہے بلبل میں نمودار
کس درجہ بدل جاتے ہیں مرغان سحر خیز
اس مرد خود آگاہ خدامست کی صحبت
دیتی ہے گداوں کو شکوہ جم و پرویز
محکوم کہ الہام سے اللہ بچاے
غارت گراقوام ہے وہ صورت چنگیز
No comments:
Post a Comment