الارض للہ
پالتا ہے بيج کو مٹی کو تاريکی ميں کون
کون درياؤں کی موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب؟
کون لايا کھينچ کر پچھم سے باد سازگار
خاک يہ کس کی ہے ، کس کا ہے يہ نور آفتاب؟
کس نے بھردی موتيوں سے خوشۂ گندم کی جيب
موسموں کو کس نے سکھلائی ہے خوئے انقلاب؟
دہ خدايا! يہ زميں تيری نہيں ، تيری نہيں
تيرے آبا کی نہيں ، تيری نہيں ، ميری نہيں
پالتا ہے بيج کو مٹی کو تاريکی ميں کون
کون درياؤں کی موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب؟
کون لايا کھينچ کر پچھم سے باد سازگار
خاک يہ کس کی ہے ، کس کا ہے يہ نور آفتاب؟
کس نے بھردی موتيوں سے خوشۂ گندم کی جيب
موسموں کو کس نے سکھلائی ہے خوئے انقلاب؟
دہ خدايا! يہ زميں تيری نہيں ، تيری نہيں
تيرے آبا کی نہيں ، تيری نہيں ، ميری نہيں
No comments:
Post a Comment