Dr. Allama Muhammad Iqbal is the national poet of Pakistan. He was born on 9th November, 1877. This blog is about the life and poetry of Allama Iqbal. This Blog has the poerty of Iqbal in Urdu, Roman Urdu and English translation.

Wednesday 9 May 2012

Ghazal (Sakhtian krta hun)



سختياں کرتا ہوں دل پر ، غير سے غافل ہوں ميں
ہائے کيا اچھی کہی ظالم ہوں ميں ، جاہل ہوں ميں
ميں جبھی تک تھا کہ تيری جلوہ پيرائی نہ تھی
جو نمود حق سے مٹ جاتا ہے وہ باطل ہوں ميں
علم کے دريا سے نکلے غوطہ زن گوہر بدست
وائے محرومی! خزف چين لب ساحل ہوں ميں
ہے مری ذلت ہی کچھ ميری شرافت کی دليل
جس کی غفلت کو ملک روتے ہيں وہ غافل ہوں ميں
بزم ہستی! اپنی آرائش پہ تو نازاں نہ ہو
تو تو اک تصوير ہے محفل کی اور محفل ہوں ميں
ڈھونڈتا پھرتا ہوں اے اقبال اپنے آپ کو
آپ ہی گويا مسافر ، آپ ہی منزل ہوں ميں

No comments:

Post a Comment